سندھ فوڈ اتھارٹی نے اندھیر نگری چوپٹ راج کی کہاوت کو عملی طور پر سچ کر دکھایا۔

0
40

سندھ فوڈ اتھارٹی نے اندھیر نگری چوپٹ راج کی کہاوت کو عملی طور پر سچ کر دکھایا۔ ڈیلی ویجز محنت کش فاقہ کشی پہ مجبور۔ چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائگی۔
کروڑوں روپوں کے فنڈز اور مراعات لینے والے ادارے کے کرتا دھرتاؤں نے رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں بھی غریب ڈیلی ویجزملازموں کی گزشتہ چار ماہ سے رہتی ہوئی تنخواہیں ادا نہ کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ،وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک سندھ کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم صادر کریں۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز محنت کش چار ماہ کی تنخواہ کی عدم اداٸیگی پہ ذہنی اذیت کاشکار، رمضان المبارک میں گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے جما لیے،چیف جسٹس آف سندھ ہاٸی کورٹ،وزیراعلیٰ سندھ اور صوباٸی وزیر محنت معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ فورڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی اداٸیگی نہ ہونے کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں،اس ضمن میں دوران سروے محنت کشوں کا نماٸندے سے فریاد کرتے کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھی تنخواہیںں روکنا کہاں کا انصاف ہے جبکہ اس ماہ ہر گھر کے اخراچات تین گناہ بڑھ جاتے ہیں۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے لیکن زمہ داران کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پہ ہماری تنخواہوں کی اداٸیگی نہ کی گٸی تو ہمیں مجبوراً احتجاج کرنا ہوگا ۔جس کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت پہ عاٸد ہوگی، سندھ فوڈ اتھارٹی کے بدعنوان ٹولے نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے،تین سال گزرنے کے باوجود ڈائریکٹر فائنانس سید شاہ حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس محمد سجاد اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، ملازمین کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سروس اور چیف سیکرٹری اپنے دفاتر میں ایٸر کنڈیشن کے مزے لوٹ رہے ہیں ان دونوں کرپٹ زمہ داران کو محنت کشوں کے مساٸل سے کوٸی سروکار نہیں، یہ لوگ اپنے رشتہ دار ملازمین کو تو گھر بٹھا کر نواز رہے ہیں اور پابندی سے کام کرنے والے دھاڑی دار محنت کشوں کی گزشتہ چار ماہ کی تنخواہیں روک کر نئے آنے والے ڈائریکٹر جنرل کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، ملازمین کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ان کی تنخواہوں میں غیر قانونی طور پرکٹوتیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم اس کے باوجود انہیں وقت پر تنخواہ نہیں دی جاتی، سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہیں دی جارہی ہیں جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملزمین تین سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ ہی انہیں مستقل کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی تنخواہوں سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے مطالبہ کیا کے وزیرِ خوراک اور سیکرٹری خوراک کو پابند کیا جائے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کریں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیے جانے کیساتھ ادارے کو تباہی کے دہانے پہنچانے والے بدعنوانوں کیخلاف بھی محکمہ جاتی کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸے۔

Leave a reply