سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان:ذمہ دارعمران خان ؟

0
32

کراچی :سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان:ذمہ دارعمران خان ؟،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار شاہ نے اسکولوں کو ختم کرنےکی منطق یہ بتائی کہ اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھا رہے ہیں۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بند کیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں حکومت کے حوالے کردیں گے ، ان عمارتوں میں چاہے جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری یا کمیونٹی ہال بنیں ، انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان اسکولوں کی حالت زار پہلے ہی بہت خراب تھی اورپی پی دورحکومت کی یہ ایک اعلیٰ خوبی رہی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اسکولوں میں بوگس پڑھانے والوں کوکئی دہائیوں سے تنخواہیں اور دیگر مراعات دی جاتی رہی ہیں‌

 

 

دوسری طرف سوشل میڈیا پراہل علم اورغیرجانبردارحلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ وہ باب الاسلام سندھ جس میں کبھی علم کی روشنی کی کرنیں پھوٹ کردنیا بھر میں پھیلتی تھیں آج اس باب الاسلام سندھ میں علم کوتالے لگا دیئے گئے ہیں‌

بعض نے سندھ حکومت اورخصوصا بلاول سے سوال کیا ہےکہ مان لیا مہنگائی بڑھنے کا ذمہ دارحکومت کو قراردیا جارہا ہے لیکن یہ تو بتائیں کہ کیا سندھ میں علم کے ان چراغوں کوبجھانے کا ذمہ دار بھی عمران خان ہے ؟

بعض نے تو یہ بھی کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہ کہنا پڑرہا ہے کہ سندھ حکومت نیا سکول بنانے کی بجائے ایک نہیں پانچ ہزار سے زائد اسکولوں کو بند کررہی ہے ، اتنی بڑی ناکامی کی جوڈیشیل انکوائری ہونی چاہیے

بعض نے لکھا ہے کہ اس اعلان کے بعد اب بلاول کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتجاجی کال پرشرم سے ڈوب مرنا چاہیے ،اب اس کے بعد کوئی ایسے الفاظ نہیں کہ جن سے سندھ حکومت کی ڈھٹائی کوبے نقاب کیا جاسکے

 

بعض نے یہ لکھا ہے کہ آج پتہ چل گیا کہ اقرارالحسن نے حقیقت بیان کی تھی جسے سعید غنی نے درحقیقت اپنی شکست سمجھتے ہوئے جھٹلانے کی کوشش کی لیکن آج سندھ حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ صوبے میں 5ہزارسکول بند کیے جارہے ہیں سندھ حکومت نے اقرار الحسن کے دعوے کا اقرارکرلیا ہے اوریہ ماننا پڑے گا کہ اقرارمبالغہ آرائی نہیں کرتا

Leave a reply