سندھ حکومت تعلیم دشمن ثابت ہوئی:پی ایچ ڈی الاؤنس دینے سےمعذرت کرلی

0
30

کراچی:سندھ حکومت تعلیم دشمن ثابت ہوئی:پی ایچ ڈی الاؤنس دینے سے معذرت کرلی،اطلاعات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے پی ایچ ڈی ملازمین کو الاؤنس دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل ملازمین کو 25 ہزار الاؤنس نہیں دے سکتے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ نے تمام پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری ملازمین کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ محکموں کے پی ایچ ڈی افسران کا الاؤنس 250 فیصد سے زائد ہے، عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست کردی ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے محکمہ قانون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے خزانے پر بڑا بوجھ ہوگا، وفاق، دیگر صوبوں میں بھی پی ایچ ڈی الاؤنس کا طریقہ کار نہیں بدلا ہے۔

ترجمان محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے پر بوجھ روکنے کے لیے فیصلے پر نظرثانی اپیل کی جائے گی۔

Leave a reply