سندھ حکومت نےوی آئی پیزکوکرونا ویکسین لگادی:عام مریض دھکےکھارہا ہے:اسد عمرچیخ اٹھے

0
20

کراچی :افسوس:وی آئی پیزکلچرنےتباہ کردیا:سندھ حکومت نے وی آئی پیزکوکرونا ویکسین لگا دی:عام مریض دھکے کھارہا ہے:اسد عمرچیخ اٹھے،

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سندھ میں ضوابط کے برخلاف وی آئی پی شخصیات کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبےکوروناویکسین کنٹرول نہیں کرسکےتو وفاق کنٹرول لےگا۔

اسد عمر نے کہا کہ وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگاناافسوس کی بات ہے ویکسین کاکنٹرول صوبائی حکومت کےکنٹرول میں دیدیاگیاہے اگر صوبےکوروناویکسین کنٹرول نہیں کرسکےتووفاق کنٹرول لےگا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین کےغلط استعمال پروفاق خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا، ہیلتھ کیئر ورکرز کو کوروناویکسین کی زیادہ ضرورت ہے، کوروناویکسین کاغلط استعمال قوم کی امانت میں خیانت ہے۔

ادھر سندھ سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ‏محکمہ صحت سندھ میں سیاسی سفارش پر سیاسی افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ محکمہ صحت کے وہ اہلکارجوفرنٹ پرلڑرہے ہیں وہ ابھی تک محروم ہیں‌

ادھر مستند ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت سندھ نے اس نااہلی پرپردہ ڈالنے کے لیے قربانی کا بکرا کسی اورکوبنادیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں‌ محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ایسٹ ڈاکٹر انیلا قریشی کو معطل کر دیا.

Leave a reply