کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں،اجتماعات، اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی

0
31

کراچی :کورونا کا خوف: کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں ، اجتماع،اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی ،اطلاعات کےمطابق کمشنرکراچی نے ایک حکم کے تحت صوبے میں اجتماعات پرپابندی عائد کردی ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت 5 اپریل تک کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں ہوسکے گا، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صوبے میں کوئی مجلس ، عرس ،جلسہ ، اجتماع ،شادی اورایسے ہی دیگرتقریبات پرپابندی عائد ہوگی

یاد رہے کہ اس سے پہلے ہی سندھ میں عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارات بند کردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر درگارہ عبداللہ شاہ غازی، درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر اور درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی سمیت سندھ بھر کے مزارات کو تین ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر نے بتایا کہ حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام مزارات اور درگاہوں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر 78 مزارات ہیں جنہیں تین ہفتوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

مزارات کورونا وائرس کے خدشات اور احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیے ہیں گئے ہیں تاہم محکمہ اوقاف کے ملازمین دھمال، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی وائی اور راگ کو جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب صوبے کے تمام شادی ہالز کو بھی سختی سے بند کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گلیوں میں شامیانے لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave a reply