سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے فیصل واوڈا اور چیئرمین واپڈا کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جب مسائل کےحل کیلیے قدم اٹھائےگی ،ساتھ دیں گے،اگر ہم اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے تو مسائل بہتر حل ہوسکیں گے،وفاق سندھ حکومت کو ساتھ ملاکر کام کرے تو اچھا کام ہوسکتا ہے ،دیگر وفاقی وزرا کو بھی پیغام ہے کہ ہم مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہیں،
بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے
اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں سے فاصلے کم کرنےکی ہدایت کی ہے،وزیراعظم پورے پاکستان کےوزیراعظم ہیں صرف تین صوبوں کےنہیں،سندھ حکومت کی وزیراعظم سے ملاقات سو فیصد ہونی چاہیے. وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .