سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ،بتایا جائے راشن کہاں سے اور کتنے میں خریدا گیا، سپریم کورٹ

0
25

سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا، سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زشتہ روز چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جس میں حکومت سے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ کراچی میں11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ،سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں ،سیل ہونیوالی یونین کونسلز میں کھانا اورطبی امداد فراہم کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ۔ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ،عدالت نے مزید کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ڈاکٹرز کی ضروریات پوری کریں

عدالت نے تحریری حکم نامہ میں مزید کہا کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کورونا سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی گئی،تمام صوبوں نے بھی کورونا سے تحفظ کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی،پی پی ای اور کٹس کی ملک میں مینوفیکچرنگ سے متعلق بتایا گیا،ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر ہیں،میڈیکل عملہ کو پی پی ای سمیت تمام ضروری طبی سامان مہیا کیا جائے،پی ایم اے کے سربراہ نے 40ہزار ڈاکٹرز کی رجسٹریشن جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی،کورونا سے متعلق حکومتی اعلیٰ سطح اجلاس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں،

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی مزید سماعت 20 اپریل کو ہوگی،

Leave a reply