سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے کورنگی کا انفرا سٹرکچر تباہ

0
19

یُوسی 36 کورنگی کرسچن ٹاؤن میں سیوریج کا کام جاری ہے۔ ممبر قومی اسمبلی فہیم_خان کے وفاقی ترقیاتی فنڈ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ_اظہر_خان کی کاوشوں سے الحمدُاللہ کرسچن ٹاؤن کی سیوریج کی لائن کا کام ہورہا ہے اور اُن تنگ گلیوں میں بھی سیوریج لائن کا کام ہورہا ہے جہاں کوئی جاتا بھی نہیں تھا۔
آج الحمدُاللہ سے کورنگی ٹاؤن صدر راجہ_آصف_خان اور ایڈوائزر ٹو ممبر قومی اسمبلی اُویس_چوہدری نے کرسچن ٹاؤن کا دُورہ کیا اُنکے ہمراہ کورنگی ٹاؤن ایڈیشنل جنرل سیکریٹری جمیل قادری بھی تھے۔اور یُوسی 36 کے ذِمہ دار فراست علی سے کرسچن ٹاؤن کے سیوریج کے مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔اس موقعہ پر کورنگی ٹاؤن کے صدر راجہ_آصف_خان اور ایڈوائزر چوہدری_اُویس کا کہنا تھا کے بِلا تعصب ہمارے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ہر علاقے پر گہری نظر رکھتے ہیں اور کورنگی کی بربادی کی ذِمہ دار سندھ گورنمنٹ اور بلدیاتی ادارے جو کے کراچی کے دعوے دار کہلاتے ہیں آج ان دعوے داروں نے سُوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی اور کورنگی کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے پورا انفرا اسٹرکچر تباہی کیطرف ہے ۔اب وفاق کے تعاون سے جو بھی کام ہورہے ہیں وہ ایک مثبت قدم ہے اور وزیر اعظم عمران خان جو کراچی کی عوام کا درد رکھتے ہیں اُنھوں نے ہے ایم این ایز کو فنڈ دیا خُواہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو۔ اور کام علاقوں میں نظر آرہے ہیں۔ لیکن سندھ گورنمنٹ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے اور اتنا نہیں ہوا کے سندھ کے ہر صوبائی اسمبلی ممبرز کو کچھ نہ کچھ فنڈ دیا جاتا۔ تاکے کراچی میں کام ہوتے نظر آتے۔

Leave a reply