سندھ حکومت نے وزیراعظم کی پالیسی پر عمل کیا تو پی ٹی آئی کی چیخیں کیوں نکل گئیں؟ ناصر شاہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات نہیں کہ کسی سیاسی شخصیت کے غیر قانونی فارم ہاوَس کو گرایا گیا
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے اور مقامی انتظامیہ کاآ پریشن صرف غیرقانونی تجاوزات کے خلاف ہے ملیر انتظامیہ کاقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن وزیراعظم کی پالیسی کاحصہ ہے،وزیراعظم بھی سرکاری زمینوں کوقبضہ مافیاسےخالی کرواناچاہتےہیں، پی ٹی آئی ممبران قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو گا اور جاری رہے گا، وزیراعظم کی پالیسی پر عمل کیا تو اب پی ٹی آئی رہنما تنقید کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حکومت سندھ کا ساتھ دینا چاہئے،
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کےساتھ زیادتی نہیں ہونےدوں گا،مگرغیر قانونی تجاوزات کاخاتمہ ضروری ہے،تجاوزات کےخلاف آپریشن میں کسی کےساتھ زیادتی ہوئی تو ازالہ کریں گے،غیرقانونی فارم ہاوَسز عوام کے حصے کا پانی بھی چوری کرتے ہیں،
ڈسٹرکٹ ملیرمیں حلیم عادل شیخ اورکزن کے فارم ہاوَس پرایس بی سی اے نے کارروائی کی ہے ,پرہائی وےپرحلیم عادل شیخ کےفارم ہاوَس کوگرانےکیلئےمشینری اورعملہ پہنچ گیا ،ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اےاورپولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہاہے ،ملیرمیں انسدادتجاوزات ٹیم نےفارم ہاوَس گرانا شروع کردیا ،ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ 30 سال سے بنے 200 سے زائد فارم ہاوَسز مسمار کیے جائیں گے،ایس ایس پی لطیف صدیقی کافارم ہاوَس بھی گرا دیا گیا
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے کزن طارق قریشی کے گڈاپ میں فارم ہاوَسزکو گرایا جا رہا ہے ،ملیرمیں میرے بھائی کے فارم ہاوَس کوگرانے کیلئے مشینری بھیجی گئی ہے، تمام زمینوں کےکاغذات موجود ہیں،اسٹے آرڈرکے باوجودکارروائیاں کی جارہی ہیں ،بلاول بھٹوکے کہنے پروزیراعلیٰ سندھ انتقامی کارروائیاں کروارہے ہیں،ایک ایک کاغذ موجود ہے،قانونی زمینوں پرکارروائیاں کی جارہی ہیں ،بلاول بھٹوکے کہنے پروزیراعلیٰ سندھ انتقامی کارروائیاں کروا رہے ہیں،ملیر میں میرےبھائی کا فارم ہاؤس بھی گرانے کیلیےمشینری بھیجی گئی ہے،