سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

0
35

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے، صدر پاکستان کا پارلیمنٹ سے خطاب جمہوری روایات کا تسلسل ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت اجاگر کرنے کیلیے وزیراعظم کل مظفرآباد جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت کا حب سمجھا جانے والا صوبہ بیڈ گورننس کا شکار ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ، حکومت آئینی طریقے سے سندھ میں رول آف لا کوممکن بنانا چاہتی ہے، سندھ حکومت اپنے ووٹروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، حکومت کسی صوبےکےآئینی اورجمہوری حقوق پرحملہ نہیں کرےگی، بیڈ گورننس کا خمیازہ سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں،

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے، سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، میں سندھ کارڈ ایک مرتبہ پھرکھیلنے کی مذمت کرتی ہوں، کسی صوبےکی تقسیم کرنےکابیان دےکرایک بار پھر کارڈ کھیلے جارہے ہیں، جنیواکامشترکہ اعلامیہ پاکستان کی کوششوں کاتسلسل ہے،پوری قوم کل مظفرآباد میں کشمیریوں کو پیغام دے گی پاکستانی قوم ساتھ ہے،

Leave a reply