سندھ حکومت کا کمال، بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

0
39
سندھ حکومت کا کمال، بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور #Baaghi

سندھ حکومت کا کمال، بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر آغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا

سندھ اسمبلی نے بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا سندھ اسمبلی اجلاس پیر کی دوپہر 2بجے تک ملتوی کردیا گیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا پیپلزپارٹی کےساتھ غیر اعلانیہ مک مکا اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے لئے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا پیپلزپارٹی نےآئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کی منظوری چند منٹوں میں سندھ اسمبلی سے لے لی

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والو ں سے کسی نے احتجاج کا حق اور اسمبلی میں مائیک نہیں چھینا، جمہوریت پیپلز پارٹی کی ہی ترجیح ہےجس میں سب کو بولنے کو حق ہو،وفاق جو سندھ کے ساتھ کر رہا ہے اس پر حلیم عادل شیخ خاموش ہیں پی ٹی آئی کے وزرا کا وطیرہ ہے صبح اٹھتے ہی پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں،

ایم کیو ایم رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ جس عجلت میں بجٹ پاس کیا اس کی مثال نہیں ملتی ،اپوزیشن کے کسی ممبر کو تقریرنہیں کرنے دی گئی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ایوان میں تقریر نہیں کرسکے،حکومت سندھ نے بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نہیں رکھا،سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسی بجٹ میں بھی نظر آئی،سندھ اسمبلی کا سیاہ بجٹ ہے،طریقہ کار کے مطابق اجلاس 4گھنٹے چلنا تھا،عجلت کے ساتھ 5 منٹ میں بجٹ پاس ہوا تمام رولز کو توڑا گیا،پیپلز پارٹی قیادت جھوٹ بول رہی ہے کہ کراچی کیلئے پیسے رکھے گئے

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ اسمبلی میں احتجاج ڈنکے کی چوٹ پر کیا،اپوزیشن لیڈر اکیلے اسپیکر سے ملاقاتیں کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے 13 اراکین کی طرف سے بجٹ پر تقریر ہوئی،ہمارے احتجاج کی وجہ سے وزیراعلی ٰ ،ناصر شاہ اور سعید غنی تقریر نہیں کرسکے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا کہ میں تقریر نہیں کرنے دونگا ہم نے ایوان میں کوئی تحریری طور پر کوئی تجویز نہیں دی،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ کا اتفاق رائے سے منظور ہونا پیپلزپارٹی کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے،صوبائی بجٹ میں عوام کے مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے،پیپلزپارٹی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے،اپوزیشن کا رویہ قابل افسوس تھا،اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کی تقاریر نہیں ہوئیں

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی میں جمہوری اقدار کا انتقال ہوگیا،ہم نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے بات کی اور سمجھانے کی کوشش کی،ایم کیو ایم کا اپنا طریقہ تھا ہمارا اپنا طریقہ ہے،ہم نے تقاریر کے ذریعے اپنی بات پہنچانے کا فیصلہ کیا،ایم کیو ایم نے احتجاج کا طریقہ اپنایا،یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے،شہبازشریف سے ہماری مخالفت لیکن اسپیکر نے انھیں بات کرنے کا موقع دیا،ہم مراد علی شاہ اور دیگر کے اصل چہرے سامنے لائیں گے،آپکی جمہوریت میں صرف آپ کے اکاؤنٹ میں اضافہ ہوا ہے،قومی اسمبلی میں یہ گدھوں پر بات کرتے ہیں آخر کونسی رشتہ داری ہے آپکی؟پیپلز پارٹی نےسندھ کے عوام سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا،

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

Leave a reply