سندھ حکومت کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہی ہے،خرم شیر زمان

0
25

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کووناصورتحال سے متعلق بیان میں کہتے ہیں،کراچی کے سیاحتی مقامات پر کرونا ایس او پیز کی دھجیاں، سندھ حکومت کے لفظی دعوے دعوں تک محدود ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان ڈیفنس میں شہید بینظیر بھٹو پارک پہنچے،خرم شیر زمان نے کہا ایک طرف وزیراعظم کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، شہید محترمہ کا پارک بلاول ہاؤس کے عقب میں موجود ہے، پیسوں کے عوض پارک میں عوامی مجمع لگا ہوا ہے، پارک میں بچوں کا کھیلنا اور عوام کا رش ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے.ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار دکھائی نہیں دے رہا.

Leave a reply