سندھ حکومت نےگھروں میں کورونا ویکسی نیشن کاآغاز کردیا

0
21

سندھ حکومت نےگھروں میں کورونا ویکسی نیشن کاآغاز کردیا .محکمہ صحت سندھ نے بیمار اور معذور افراد کو ان کے گھروں میں ہی کورونا ویکسین لگائے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گھروں میں کورونا ویکسی نیشن ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں شروع کی جارہی ہے۔گھروں میں ویکسی نیشن کےلیے موبائل ہیلپ لائن 9123 اور 1025 ہیں۔ جو لوگ لینڈلائن فون سے کال کرنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر کال کریں 123-119-111-021۔اس سے قبل لوگوں کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج کر انداج کروا سکتے ہیں۔سندھ کے پارلیمانی صحت کے سکریٹری قاسم سومرو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ گھروں سے رجسٹرڈ کیےگئے افراد کو کین سائیوفرم اور سینوفرم ویکسین کے شارٹس لگائے جائینگے۔صوبائی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ حکومت اب تک 6لاکھ 1ہزار 759کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ جس میں سے 5لاکھ 45ہزار 288 افراد کو کین سائیوفرم ، 11ہزار سینوفرم جبکہ 45ہزار 471 سائیو وک شارٹس دیے جاچکے ہیں۔

Leave a reply