سندھ حکومت نے شرم بیچ دی اور اخلاقیات کو دفن کردیا

0
23

‏پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے ایڈووکیٹ علی پلھ کے خلاف مقدمے کی مذمت کی.

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا سندھ حکومت ایڈوکیٹ علی پلھ کیخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، ایک طرف پی پی پانی پر احتجاج کررہی ہے دوسری جانب مقدمے کاٹ رہی ہے۔

‏سندھ میں پانی چوری کرنے والوں کو بےنقاب کرنا علی پلھ کا جرم بن گیا ہے،پیپلز پارٹی حقداروں کا پانی چوری کرکے فریال تالپور اور وڈیروں کو دے رہی ہے.

زمینیں بنجر ہوجائیں مگر فریال تالپور کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جائیگا، سندھ حکومت نے شرم بیچ دی اور اخلاقیات کو دفن کردیا۔

پی پی عزیر بلوچ جیسے دہشتگرد کو بری اور معصوموں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے،اتنی تیزی سے مقدمات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف نہیں بنتے۔

مقدمات بنانے میں پی پی کی ساری پھرتیاں صرف اپوزیشن جماعتوں کیلئے ہیں ایسے ہتھکنڈے سندھ کے لیے جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

پوری پارٹی علی پلھ کے ساتھ ہے جعلی مقدمے بناکر حراساں کرنے کا عمل ناقابل برداشت ہے سندھ کا ہر باسی پیپلز پارٹی کی چور بازاری کیخلاف آواز اٹھاتا رہیگا.

Leave a reply