سندھ حکومت نے گنے کی فی من امدادی قیمت مقرر کر دی

0
28

سندھ حکومت نے گنے کی فی من امدادی قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مشیرِ زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت پنجاب سے زیادہ مقرر کی ہے گنے کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شوگر ملیں چل رہی ہیں، کاش تکاروں اور کسانوں کو بیج کیلئے فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے اور اس کے لیے کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے تباہ حال گنے کے آبادگار حکومت کی جانب سے امدادی قیمت کا اعلان نہ کئے جانے پر مشکلات کا شکار تھے۔

سندھ میں رواں سال سیلاب کے سبب شعبہ زراعت کو 4 سو ارب روپے سے زائد کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ایسے میں آبادگاروں نے گنے کی فصل سے نقصانات کے کچھ ازالے کی امید باندھی تھی تاہم نقصانات کے ازالے کے برعکس گنے کے آبادگار شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہونے کے باوجود اپنی فصل گذشتہ سال کی قیمت 250 روپے فی من کے حساب سے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

پنڈی بھٹیاں: وحشی درندے نے 3 سالہ معصوم پر قیامت ڈھادی

آبادگاروں کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ سال کی قیمتوں پر اس لیے گنے کی فروخت پر مجبور ہیں کیوں کہ سندھ حکومت کی جانب سے گنے کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس صورتحال میں فصل کی کٹائی میں تاخیر سے گنا سوکھنے سے وزن کا کم ہوجائے گا اور زمین کوگندم کی بوائی کیلئے تیار کرنے میں مشکلات درپیش ہوں گی۔

دوسری جانب گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف بڑھنے لگا وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا، مگر پھر امدادی قیمت 4 ہزار روپے من کردی۔

انہوں نے کہاتھا کہ اس طرح آٹے کا تھیلا 32 سو روپے کا ہوجائے گا، کیا کوئی دہاڑی دار 32 سو کا آٹے کا تھیلا خرید سکتا ہے، وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹیفکیشن ہی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا تھا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی پاکستان میں شوگر اور گندم سمیت ہر صنعت کو مافیا آپریٹ کر رہا ہے۔

نامزد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے…

Leave a reply