سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے کالعدم قراردیئے

0
20

کراچی: سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے کالعدم قراردیئے،اطلاعات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نےسندھ پولیس کے دو اعلیٰ افسران کے تبادلے کالعدم قرار دے دیے ہیں جو سندھ حکومت کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ڈی آئی جی خادم حسین کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ دونوں افسران کا تبادلہ غیر قانونی ہے۔

ذرائع کےمطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا، افسران کی معطلی کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حالیہ دنوں میں 80 پولیس افسران کے تبادلے کیے جا چکے ہیں، سندھ حکومت نے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کی۔عدالت نے تبادلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے سندھ کے حالات سنبھلنے لگے ہیں‌ اب اسے سیاسی اورذاتی مفادات کی خاطر کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ آئی جی کے علم میں لائے بغیر کیا گیا، ضابطے کے مطابق ڈی آئی جی کے تبادلے کے لیے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔

Leave a reply