سندھ ہائی کورٹ کے جج کوراکٹ لانچرسے اڑانے کی دھمکی نے لاڑکانہ کی دیواریں ہلادیں

0
42

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جج کوراکٹ لانچرسے اڑانے کی دھمکی نے لاڑکانہ کی دیواریں ہلادیں،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر نے ججز کو راکٹ لانچر سے مارنے کی دھمکی دے کرایک خاص پیغام بھی دیا ہے

ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے انکشاف کیا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر نے ججز کو راکٹ لانچر سے مارنے کی دھمکی دی۔

جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس میں کہا کہ ایک منسٹر کہتا ہے کہ ہم جج کو راکٹ لانچر لگائیں گے۔ میں لاڑکانہ سے روز گزرتا ہوں مجھے راکٹ لانچر لگاؤ۔

سندھ ہائی کورٹ سے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس موقع پرجسٹس آفتاب احمد نے مزید سخت ریمارکس دیئے کہ ہم سندھ حکومت کے ماتحت نہیں ہیں۔ وزرا ہمیں دھمکا کے دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جسٹس آفتاب احمد گورڑنے سوال اٹھایا کہ صوبائی وزرا کہتے ہیں کتے کو مارنا گناہ ہے تو اگر یہی کتا لوگوں کوکاٹے تو اس سے ثواب ہو گا؟ کچھ فیصلے زمینی حقائق دیکھ کر بھی کیے جاتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تنخواہیں بند کرنے کی دھمکیاں نہ دی جائیں، انہوں نے واضح کیا کہ اب اگر کسی کو کتے نے کاٹا تو اس کے نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

Leave a reply