سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

0
21

سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔

باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے بھی اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے ، خیبر پختونخوا کے مقابلے میں‌ ایک اچھا تقابلی کام شروع کیاہے مشیر ماحولیات و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی زیرصدارت محکمہ ماحولیات کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذکورہ فیصلہ کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں کے لیے مذکورہ باڈی اعلی اختیاراتی کمیٹی ہے۔اس سے پہلے جزائر کراچی کو سندھ میں شامل کرنے پر مرکز اور سندھ حکومت میں تنازعہ رہا ہے .

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی کے قریب جزائرکو سیاحت کے فروغ میں استعمال کیا جائے گا۔ منصوبہ سی ڈی اے بنائے گا جس کی مالیاتی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ 394ایکٹر پر محیط 220جزائز ٹھٹھہ کی 120کلو میٹر ساحلی پٹی پر واقع ہیں.

واضح رہے کہ اس پہلے وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے لیے باقاعدہ کمیٹ تشکیل دی ہے. نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی سیاحت کے حوالے سے نئے اقدامات کی نشاندہی کرے گی۔ مقامی سیاحت کے فروغ کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی کمیٹی کو سونپی گئی ہے۔ کمیٹی سیاحت کے حوالے سے افرادی قوت کی صلاحیتیوں کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تجویز کرے گی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی سیاحت کے حوالے سے مختلف وزارتوں ، ڈویژنز، محکموں اور متعلقین کو ہدایات جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔

کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی بین الصوبائی، بین الوزارتی، محکموں اور اداروں کے تعاون کے حوالے سے فوکل پوائنٹ کا کردار ادا کرے گی۔ کمیٹی کے کنوینر ہر پندرہ دنوں کے بعد وزیرِ اعظم کو سیاحت کے فروغ کے حوالے سے حائل رکاوٹوں، سفارشات اور پیش رفت کے حوالے سے بریف کریں گے۔

Leave a reply