سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کوکل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پولیس نے آپ کےموقف پر عمل نہیں کیا،ہمارے حکم میں تھا کہ سندھ کا موقف سنا جائے،اب اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو آپ مل بیٹھیں اور حل نکالیں،ہم اس معاملے میں مزید نہیں پڑیں گے،جس دن واقعہ ہوا دوسرے دن سماعت کی ، معمول کے مطابق ایسا نہیں کرتے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور جو ریمیڈی ہے وہ استعمال کریں، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ کیس میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا جو قانون کے مطابق کرسکتے تھے وہ کیا ہے،کیس میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا اور اب وہ ضمانت کرا چکے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرانی گرفتاریوں کی بات کررہے ہیں ،ایف آئی آر میں بچگانہ دفعات لگائی گئیں،اس وقت کیا پیش رفت ہے وہ بتائیں؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آئی جی کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے … سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں