سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

0
51

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس نے حملہ کیا اور اراکین پر تشدد کیاگیا

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز حملے کے بعد اراکین نے مطالبہ کیاکہ ہمیں تحفظ دیا جائے ،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی تو اکثریت والی پارٹی کو پیش کش کریں گے،موجودہ حالات میں ممبران نے سندھ ہاوس میں رہائش کی درخواست کی تھی حکمرانوں کی دھمکیوں میں نہیں آتے، ممکنہ حالات کی وجہ سے پاکستان بار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا،ہماری جماعت کے لوگ سندھ ہاوس میں ہیں ،باقی ساری قیاس آرائیاں ہیں

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی طویل جنگ لڑی ہے مجھے عدلیہ کی وجہ سے ہٹایا ،تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے نہیں،عدم اعتماد آئینی اور جمہوری عمل ہے،پریشانی کی کوئی بات نہیں ،اتحادی حکمرانوں کی پالیسیوں سے نالاں ہیں جو لوگ ہماری حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ موجودہ حالات سے تنگ ہیں،ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے،حکومت کبھی بھی احتجاج نہیں کرتی،حکومت تصادم کی طرف جارہی ہے سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیاگیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،پی ڈی ایم کے طے شدہ احتجاج کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن کو 172ممبران کو دکھانا ہے،

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ خدشات سے محسوس ہوتا ہے حکومت نے شکست تسلیم کرلی ہے، اپنے ممبران کو دھمکانا غیر جمہوری بات ہے حکمران اپنے ممبران پر شک کرتے ہیں یہ دیکھیں گے بڑے بڑے لوگ ان کو چھوڑ چکے ہوں گے،اسپیکر کا کردار کسٹوڈین آف ہاوس ہے گورنمنٹ نہیں موجودہ حالات میں اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر سینیٹ مہم میں شامل ہیں اسپیکر کو حکومت کی پارٹی نہیں بننا چاہیے حکومت نے پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگا رہے ہیں ، 172ممبران دکھائیں ،10 لاکھ لوگوں کو لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،شیخ رشید نے میرے الیکشن میں بھی دعویٰ کیا تھا کہ میں نہیں جیت سکتا،ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے گئے ہیں،

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

 

Leave a reply