سندھ حکومت نے کرونا ویکسین انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

سندھ حکومت نے کرونا ویکسین انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے کرونا ویکسین انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کوآرڈینیشن سیل قائم کردیا۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر پراوینشل ویکسین کوآرڈینیشن سیل قائم کردیا گیا۔

سیکریٹری صحت، سندھ میں ہونے والے کرونا ویکسین انتظامات کے سربراہ ہونگے۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت کرونا ویکسین کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا .

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ نیشنل ویکسین ٹاسک فورس اور این سی او سی کے تعاون سے رواں مہینے کے دوسرے ہفتے کے بعد ویکسین سندھ کو مہیا کردی جاۓ گی۔ سندھ کو تقریبن ڈھائی لاکھ کے قریب ویکسین کے ڈوز دیئے جائیں گے۔

ہر فرد کو 21 دن کے وقفے کے ساتھ ویکسین کے دو ڈوز لگائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں کووڈ کے وارڈز میں ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز اور فرنٹ لائین ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسین کے پہلے مرحلے میں پبلک اور پرائیویٹ ہیلتھ سسٹم میں کام کرنے والے ورکرز کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر صحت سندھ کی طرف سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے فرنٹ لائین ورکرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کی ہیں.

ویکسینیشن کے لیے تمام افراد کو بذریعہ فون پہلے آگاہ کیا جاۓ گا۔ویکسین کے مرحلے سے گذرنے والے افراد کو ایک کارڈ بھی دیا جاۓ گا جو سفری مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوسگے گا۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں 50 کیوبیکل بنائے جائیں گے، جس کے ذریعے ایک دن میں 5 ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جا سکے گے۔

کراچی کے علاوہ سندھ کے باقی شہروں میں ٹرشری ہسپتالوں میں ویکسین کی سہولیات دی جائیں گی۔ویکسین کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور پھر مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو شامل کیا جاۓ گا۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سندھ اسیمبلی کے پارلیامانی ہیلتھ سیکریٹری قاسم سراج سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.