کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا، کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

0
44

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سے جتنا ہوگا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر کا وفاقی حکومت کو خط ’ٹوپی ڈرامہ‘ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بھی بارش کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، بارش ہوتے ہی پورے شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہوسکا جنریٹرز کے ذریعے پمپنگ اسٹیشنز کو چلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل شام سے بارش نہیں ہوئی جس کے باعث پانی کم ہوگیا ہے تاہم صورت حال بہتر کرنے میں مزید 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث صرف دو روز میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اب تک 20افراد جاں بحق ہوگئے۔کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں.

Leave a reply