سندھ حکومت کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ادارے بنانے کا فیصلہ

0
27

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی نوید احمد شیخ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری سوشل ویلفیئر سمیت مختلف ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی. اجلاس میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے لئے ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ یہ ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جائیں گے۔ حکومت سندھ فنڈ، عمارت سمیت تمام سہولیات فراہم کرے گی جب کے پرائیویٹ ادارے مینیجمینٹ سنبھالیں گے۔ انہوںنے ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ کو تمام ضروری ڈاکیومینٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کامپیٹیٹو بڈز کے زریعے دئے جائیں گے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیاماڑی، ویسٹ اور سینٹرل نے مختلف سرکاری عمارتوں کی نشاندھی کی جہاں پر یہ ادارے قائم کئے جا سکتے ہیں۔ انہونے کہا کہ منشیات کے عادی افراد بھی سماج کا حصہ ہیں انکی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہے۔ ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی سے اسٹریٹ کرائیم میں کمی آئے گی اور پہلے سے موجود تمام اداروں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ یکساں علاج اور ٹیکنیکل تربیت فراہم کریں اور ان تمام بحالی اداروں کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منشیات کے عادی افراد کو 3 مہینے کا کورس کرایا جاتا ہے تاہم بیروزگاری کی وجہ سے پھر نشے کے عادی ہو جاتے ہیں۔

Leave a reply