سندھ حکومت کی ایک اور منطق، دو سالہ ڈگری پروگرام کو غیر مستند قرار دے دیا

0
26

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے 2 سالہ ڈگری پروگرام کو غیر مستند قرار دے دیا۔
حکومت سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے 18 مارچ 2021 کے ایک فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق 2 سالہ ڈگری پروگرام غیر مستند ہوگا اور صوبے بھر کے انٹرمیڈیٹ پاس طلبا وطالبات کو دو سالہ گریجویشن اور ڈگری ہولڈر طلبہ کو دو سالہ ماسٹرز پروگرام میں داخلوں سے روک دیا گیاہے۔
اب انٹر پاس طلبہ گریجویشن کے لیے الحاق شدہ کالجوں میں 4 سالہ بی ایس پروگرام میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ حکومت سندھ کے مطابق دو سالہ گریجویشن ختم ہونے کے بعد اب وہ کالجوں میں یا تو چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ لیں یا پھر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخل ہوں جس کے لیے سیمسٹر سسٹم ہونا ضروری ہے.

Leave a reply