سندھ حکومت ملیر میں قدیمی زمین بلڈرز کو بیچ رہی ہے، چیف سیکرٹری فوراً ایکشن لیں،

0
43

کراچی:تحریک انصاف کی سندھ کے قدیمی گوٹھوں کے حوالے سے جدوجہد جاری،

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا چیف سیکرٹری و آء جی سندھ کو مراسلہ

سندھ حکومت ملیر میں قدیمی گوٹھوں کی زمین پیسوں کے عیوض بلڈرز کو بیچ رہی ہے، پولیس مقامی لوگوں پر تشدد کرکے زبردستی زمینیں خالی کروائی جارہی ہیں،گھروں کو مسمار کرکے زمینوں پر قبضے میں ملوث بلڈر بحریہ ٹاؤن کے پیچھے در حقیقت آصف زرداری موجود ہے،
سندھ پولیس مقامی افراد سے غیر مناسب رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، سندھ حکومت زمینیں بیچے جارہی لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے، جب بنڈل آئرلينڊ پر وفاق نے کام کرنا چاہا جس سے پورے ملک بالخصوص صوبے کو فائدہ ہونا تھا۔مگر وہاں پی پی جذباتی بن کر سندھ ہمارے لیے وطن ہے کہ نعرے لگانے لگی، پر اب وہ ملیر میں ایک خاص بلڈر کو سندھ کی زمین بیچ رہے ہیں، ہم غیرت مند سندھ کے لوگ سندھ حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کومسترد کرتے ہیں،ہم سندھ دھرتی کے انچ انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، یہ آپ کی ذمیداری ہے کہ ہر شہری کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن کا مقامی پولیس کے ذریعے قبضہ فوری روکا جائےاورگاؤں والوں پر تشدد میں ملوث پولیس اور دیگر افسران اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a reply