سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے

0
23

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا ایک روزہ دورے کے موقعہ پر میرپورخاص سے وڈیو پیغام سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ سندھ میں گندم کٹائی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک خریداری سینٹر نہیں کھولے گئے ہیں۔ گندم کا ریٹ 2000 روپے فی من کر دیا گیا ہے لیکن کاشتکاروں کو باردانہ نہیں دیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کے من پسند سیٹھوں کو یہ گندم دی جارہی ہے۔ سندھ میں آٹے کا بحران پیدا کیا جارہا ہے دوبارہ گندم انہی سیٹھوں سے خریدی جائے گی۔ سندھ میں پانی کی قلت پیدا کر دی گئی ہے سیاسی مخالفین کو پانی نہیں دیا جارہا ہے۔ سندھ میں منشیات کی فروخت سرے عام ہورہی ہے۔ میرپورخاص سے کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ صحافیوں کو دھمکایا جارہا ہے کہ کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ نہ کئے جائیں۔ میرپورخاص کے پولیس افسر کے گھر سے اربوں کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ابھی میرپورخاص میں موجود ہیں کنری، عمرکوٹ، سے ہوتے ہوئے دوبارہ میرپورخاص پہنچوں سندھ کی عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ سندھ کی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ہر مسائل پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a reply