سندھ حکومت نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں الرٹ جاری کردیا

0
32

سندھ حکومت نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں الرٹ جاری کردیا

باغی ٹی وی : محکمہ صحت سندھ نے سندھ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردی . سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا
اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ کی موجودگی 24 گھنٹے ممکن بنائی جائے,
تمام ڈاکٹرز و اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںِ . اسپتالوں میں جہاں ضرورت ہے وہاں عملہ کا اضافہ کی جائے,

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات (شام یا رات) سے ہفتہ تک سندھ ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔ جس کے باعث جمعرات کی شام یا رات سے ہفتہ تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ ، بدین، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپورخاص ، سانگھڑ ، ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری ، ٹنڈو محمد خان ، جامشورو ، دادو اور شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی اور حیدرآباد سمیت کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع ہے جس کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز بہاولپور، رحیم یار خان،خیرپور ، سکھر، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، جیکب آباد ، کشمور ، گھوٹکی ، قلات ، جعفرآباد ، جھل مگسی ، خضدار ، لسبیلہ اور آواران میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Leave a reply