سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

0
36

سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کو 800 واقعات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سالانہ 500 سے 600 تک نئے متاثرہ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، ایڈز سے متاثرہ افراد میں 27 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ 2005 سے اب تک صوبے میں ایڈز کا شکار ہونے والے 5 ہزار 423 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں.

لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

محکمہ صحت پشاور نے خیبر پختونخواہ کی جیلوں کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ کی مختلف جیلوں میں 12 قیدی ایڈز کے مریض ہیں جن میں سے سنٹرل جیل پشاور میں تین، مردان میں دو اور ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، تیمر گرہ میں ایک ایک قیدی ایڈز میں مبتلا ہے.

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث ایک ہزار 56 تک جاپہنچی ہے۔ ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

Leave a reply