سندھ کے بڑے شہر میں سکول جانے والے بچوں پر حملہ ،ایمرجنسی نافذ

0
25

سندھ کے بڑے شہر میں سکول جانے والے بچوں پر حملہ ،ایمرجنسی نافذ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے سکھر میں کندھرا کے قریب اسکول جانیوالے بچوں پرآوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 6 بچے زخمی ہو گئے، زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اطلاع پر بچوں کے والدین ہسپتال پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، بچوں‌ کے والدین نے کتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا.

سندھ کے بعد پنجاب میں کتے کاٹنے لگے،دس سالہ بچے کو پنجاب کے کس بڑے ہسپتال میں ویکسین نہ ملی؟

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بھی شہری آوارہ کتوں کا شکار بن گئے تھے، کتے کے کاٹنے کی بیماری ریبیز سےایک 45 سالہ شخص سلیم چل بسا۔نیو کراچی کا رہائشی، 6 بچوں کا باپ، محمد سلیم جو چند روز قبل اپنی چار سالہ بیٹی کو پا گل کتے سے بچاتے ہوئے ریبیزجیسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو گیا تھا، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دم تو ڑ گیا تھا۔

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

Leave a reply