سندھ کے سکولوں میں بھینسیں زیر تعلیم،حلیم عادل شیخ نے دکھائی سندھ حکومت کی کارکردگی

0
128

سندھ کے سکولوں میں بھینسیں زیر تعلیم،حلیم عادل شیخ نے دکھائی سندھ حکومت کی کارکردگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اندرون سندھ کے سکولوں میں بھینسیں ، تحریک انصاف کے رہنما نے سکول کا دورہ کر کے بلاول کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ دادو پہنچے،حلیم عادل شیخ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد کا دورہ اسکول میں بھینسوں کے ریوڑ بندھے دیکھ کر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جہاں صحت کا نظام تباہ کیا ہے وہاں وہ تعلیم دشمن جماعت بن کر بھی سامنے آئی ہے ،

اس موقع پر ان کے ہمراہ سمیر میر شیخ ،سید مرتضیٰ شاہ،بشیر سدھیر ،عمیر شیخ ،سردار رجب شاہانی اور دیگر رہنما بھی موجو د تھے ، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ملکی وسائل کو جس بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ،جبکہ ان کے وزرا اور خود وزیراعلیٰ مراد علی شاہ یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو وہ سندھ میں آئے ۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سچ کی آواز دبادینا چاہتے ہیں میں کوئی ڈاکے نہیں ڈالتا مگریہ لوگ حلیم عادل شیخ کی آواز کو دبا دینا چاہتے ہیں ،میری جانب سے جو واردات ہے وہ یہ ہے کہ میں عوام کو ان کا اصل چہرہ دکھاتاہوں ، ہم اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ نہیں کررہے مگر اٹھارویں ترمیم کے نام پر جو پیسہ آتاہے وہ عوام پر خرچ کرنے کا مطالبہ ضرور کرتے ہیں ۔


قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی لاڑکانہ پہنچے اور چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے اسٹاف اورینگ ڈاکٹرزاور دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں اور میڈیکل عملے میں دو ہزارپی پی ایزماسک و کرونا سے بچاءو کا دیگر سامان تقسیم کیا ،

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سے سندھ میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال سمیت دیگر سندھ کے شہروں کے ڈاکٹرز حضرات اور دیگر عملہ حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا،اس لیے آج ہم یہاں سیاست سے ہٹ کر اپنے مسیحاءوں کا تحفظ کرنے پہنچے ہیں ،اس سے قبل بھی وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دولاکھ پچاس ہزار پی پی ایز اور دیگر سامان دیا جاچکاہے وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے سامان میں آٹھ لاکھ سرجیکل ماسک جس میں دو لاکھ پچاس ہزار این نائنٹی فائیو ماسک بھی سندھ حکومت کے حوالے کرچکے ہیں ،

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر کی بہادری اور جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں یہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں کرونا کے خلاف اس جنگ میں ان ڈاکٹرز کا تحفظ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ جتنا کہ کسی اور متاثرہ مریض کا ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ڈاکٹرز کو بھی رسک الاوئنس دیا جائے کیونکہ کرونا کی اصل جنگ یہ ڈاکٹرز حضرات ہی لڑرہے ہیں ،انہوں نے ہوسپیٹل کے دور میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا،

Leave a reply