سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

0
26
sindh budget

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں59واں بجٹ پیش کررہا ہوں، سیلاب کے باوجود سندھ کا اچھا بجٹ پیش کر رہے ہیں

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 1 سے 16 گریڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے اور 17 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کی تجویز کردی ،امن و امان کیلئے گزشتہ سال 124.87 ارب روپے بجٹ میں مزید15 فیصد اضافہ کیا ہے،آئندہ مالی سال میں امن و امان کیلئے 143.568 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،امن و امان کی اسٹریٹیجکلی بہتری کیلئے 15.5 ملین روپے پرائزن پالیسی اینڈ مینجمنٹ بورڈ کیلئے رکھے ہیں،محکمہ جیل خانہ جات کے عملے میں اضافے کیلئے ہم نے 463.414 ملین روپے مختص کئے ہیں، سندھ پولیس کی بہتری کیلئے 2.796 ارب روپے ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی خریداری کیلئے رکھے ہیں، سندھ پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کی مد میں 3.569 ارب روپے رکھے گئے ہیں،محکمہ پولیس کیلئے 846.608 ملین روپے اسپشل برانچ کیلئے مختص کئے گئے ہیں،

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معیشت بھی سست روی کا شکار تھی حکومت کی کوشش ہے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ صورتحال پرقابو پایا جائے، گزشتہ 5سال بہت سے کرائسزکا سامنا کیا، کورونا، سیلاب سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا رہا 4.4 ملین ایکڑزمین سیلاب کے باعث ڈوب گئی تھی، سیلاب کے باعث5.5 ملین گھروں کو نقصان پہنچا صحت کیلئے 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں، سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ ہے

عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

 وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

قبل ازیں سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سندھ کا نئے مالی سال کا فنانس بل پیش کیا گیا جس کی سندھ کابینہ نے باضابطہ طور پر منظوری دے دی کابینہ نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک، 17 گریڈ سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اور پنشن کی مد میں 17 فیصد اضافے کی منظوری دے دی کابینہ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیارہوں بار سندھ کا بجٹ پیش کیا، وزارت مالیات کا قلم دان انہوں ںے اپنے پاس ہی رکھا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آٗئی سندھ کے ارکان اسمبلی غیرحاضر رہے جب کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی موجود ہیں

Leave a reply