سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں، عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہےعوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں،ٹول ٹیکس کی شکایت پر جلد عوام کو ریلیف دیا جائے گا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر کی گئی شاہراہ مثالی ہے۔سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی اور صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ ہے، سندھ حکومت کسانوں پر 56 ارب روپے خرچ کررہی ہے، دنیا کا سب سے مہنگا علاج سندھ حکومت مفت کررہی ہے

شہریوں نے آئی بی اے کی نوکریوں کے امتحانی مرکز کی تبدیلی، صاف پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، پولیس میں بھرتیوں، تعلیم، صحت، زرعی زمینوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پیش کیے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات کی گئی.

Shares: