سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ اسپیشل گیمز کے بعد تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول اور دریائے سندھ پر کھیل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کھیل سندھ اسپورٹس کیلنڈر میں سندھ گیمز کے ساتھ ساتھ سندھ بیچ گیمز کا ہوگا۔

باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کے ہمراہ 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز کراچی کا افتتاح کرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ کیلنڈر میں ہمیشہ کے لیے اب سندھ اسپیشل گیمز رکھیں گے،ہماری کوشش ہے رواں سال اسپیشل گیمز کے اسکوپ کو سندھ کے تمام ڈویژنوں میں بڑھائیں، تاکہ یہ اسپیشل بچے انٹرنیشنل لیول پر کھیلیں. سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ فروری کو نینشل گیمز سے متعلق پریس کانفرنس رکھی ہے، سترہ سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کریگا، ہم گھوٹکی میں اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے جارہے ہیں، تھر میں بھی تھر اسپورٹس فیسٹیول رکھوائیں گے، ٹیکنالوجی کے زمانے میں پہلی بار سندھ میں ای اسپورٹس کو بھی پذیرائی دی جائیگی.

انہوں نے کہا کہ سندھ اسپیشل گیمز تین روز جاری رہیں گے، جس میں کراچی کے تیس سے زائد ادارے شریک اور 12 سو سے زائد خصوصی بچوں نے گیمز میں حصہ لیا ہے، ہم سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں میں موقع دیں گے تاکہ سندھ کے نوجوان اپنے صوبے کا نام روشن کرنے کے لیے محنت کریں.وزیر کھیل نے پنجاب حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب والے بھی اپنی ٹیمیں سندھ لائیں اور ایک مک مکہ ہوجائے سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے کھلاڑی بھی سندھ آکر کھیلوں میں حصہ لیں.سندھ اسپیشل گیمز 2025 کراچی میں 30 سے زائد اداروں، 12 سو خصوصی بچوں نے ایتھیلیٹکس، آرتھری، بیڈ منٹن، تائیکوان، ٹینس، فٹبال اور دیگر گیمز میں حصہ لیا اور گیمز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا.افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری کھیل سندھ صائمہ آغا، چیف انجینئراسلم مہر، ڈائریکٹر امداد علی ابڑو، ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑو، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اسپورٹس انچارج اسماعیل شاہ اور دیگر موجود تھے۔

آئی فون صارفین سے زیادہ پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

Comments are closed.