fbpx

سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہےکہ2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا۔ بے گھر خاندانوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں روزگار کے مواقعے بھی آرہے ہیں۔ پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا پیلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین لی ہیں سندھ کےکرپٹ حکمرانوں کے لئے بھی ویکسین ایجاد کرنے کی اشد ضرورت ہے، سندھ میں تعلیم، صحت، صاف پانی عوام کو میسر نہیں ہے۔ بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں پانچ ہزار سے زائد ایڈز کے کیسز رونما ہوچکے ہیں۔ خسرہ بیماری سندھ میں پھیل رہی ہے ایمبولنس عوام کو دینا بند کردی گئی ہیں عوام کو سزا دی جاری ہے۔ کتے کے کاٹے کے کیسز سندھ میں سب سے زیادہ ہیں۔ 6 کروڑ روپے کتا مار مہم پر خرچ کر دیئےمگر سندھ میں کہیں بھی مہم دکھائی نہیں دیتی، اگر کتے مارنے ہی تھے تو 92 کروڑ کتوں کو نیوٹل کرنے پر کیوں خرچ کئے گئے۔ عوام سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے حساب مانگتی ہے سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوریں گے، بہت جلد ان کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلوائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.