سندھ کی بڑی شخصیت بھی کرونا کا شکار ہوگئی

0
30

سندھ کی بڑی شخصیت بھی کرونا کا شکار ہوگئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا . مراد علی شاہ کو کرونا مثبت آنے پر بخار کی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں. انہوں نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے .
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11596 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 848 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1820427 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 156528 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 454 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 143252 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ یوں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2751 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 10525 مریض زیر علاج ہیں۔ 10020مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 499 مریض ہیں۔

Leave a reply