سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس،کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے اہم فیصلے

0
22

سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس،کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی ،سندھ کابینہ اجلاس میں میں کورونا سے انتقال ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں آج مزید 4کورونا کے مریض انتقال کر گئے،کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی، 3ہزار946مریض زیرعلاج اور24کی حالت تشویشناک ہے،16مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 2ہزار705مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں،825مریض آئیسولیشن سنٹرز میں زیر علاج ہیں،ضلع شرقی 90، جنوبی 50 اور کورنگی میں 40 میں نئے کیسز سامنے آئے،ملیر 30 ، ضلع وسطی 20 ، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں 12بارہ کیسز رپورٹ ہوئے،خیرپور 23، گھوٹکی 8، سکھر 4 اورمٹیاری 2 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں،

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے بڑھنے کی باعث ہم بستر بڑھار ہے ہیں،ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بسترے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600 اور گڈاپ اسپتال 150بستروں کااضافہ کیا ہے، دنبہ گوٹھ اسپتال 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ،100بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر ہر ضلع میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

ایک اور رکن اسمبلی میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

 

Leave a reply