کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعے کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گےنوٹی فکیشن میں واضح لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی-
شب برأت نجات پانے والی رات کے نام سے معروف ہے اس رات اﷲ پاک بے شمار گناہ گاروں کی بخشش فرماتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی
رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: جب شعبان کی پندرہویں شب ہو تو اس رات میں قیام کرو اور اس دن روزہ رکھو، اس لیے کہ اﷲ تعالیٰ غروب آفتاب کے وقت سے آسمان دنیا پر اعلان فرماتے ہیں: کیا کوئی ہے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں؟ کیا کوئی ہے رزق کو تلاش کرنے والا کہ میں اسے رزق عطا کروں؟ کیا کوئی مصیبت کا مارا ہے کہ میں اس کی مصیبت دُور کروں؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ حتی کہ صبح صادق کا وقت ہوجاتا ہے۔
گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم ،پیداوار بھی شروع ہو گئی
اس رات عشاء اور فجر کی نمازیں وقت پر باجماعت ادا کریں۔ اپنی ہمت اور توفیق کے مطابق نفل نمازیں خاص کر نماز تہجد ادا کریں، صلوٰۃ التسبیح پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت کریں، کثرت سے اﷲ کا ذکر کریں، اﷲ تعالیٰ سے خُوب دعائیں مانگیں، دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگیں، خاص کر اپنے گناہوں کی مغفرت چاہیں، قبرستان جائیں، اپنے اور میّت کے لیے دعائے مغفرت کریں۔ ایک حدیث پاک میں دوسرے دن روزہ رکھنے کا ذکر موجود ہے اس لیے روزہ رکھنا بہتر ہے۔
لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری
اس رات کی فضیلت میں مذکور روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس رات کو تمام مخلوق کی مغفرت کا اعلان فرماتے ہیں سوائے چند بدنصیب لوگوں کے۔ وہ بدنصیب اشخاص یہ ہیں: مشرک، قاتل، زانی، شرابی، متکبّر، کینہ پرور، قاطع الرحم یعنی وہ انسان جو رشتوں کو جوڑنے کے بہ جائے توڑتا ہے۔ صلۂ رحمی کرنے پر متعدد احادیث موجود ہیں۔
دنیاوی معاملات کی وجہ سے بول چال ختم کرنے والا، رشتہ ناتے ختم کرنے والا، خوشیوں اور غم میں آپس میں الگ ہونے والا، قریبی رشتے داروں، بہن بھائیوں، عزیز و اقارب سے اپنے تعلقات ختم کرنے والا قاطع الرحم کہلاتا ہے۔
پاک افغان سرحدی شہر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
یہ بھی اس مقدس رات میں اﷲ کی بے پناہ رحمت سے کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتا۔ اﷲ کی رحمت بے انتہا ہے لیکن اس رحمت کے حصول کے لیے ہمارا دل اور نیّت بھی خالص ہونا ضروری ہے۔ اگر ہم اپنے دل کو اس قابل ہی نہ بنائیں کہ جو اس کی رحمت کو قبول کرے تو اس میں غلطی ہماری ہے اﷲ کی رحمت میں کمی نہیں۔