سندھ میں کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
43

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے اور مون سون سسٹم کل سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 6 سے 9 اگست کے درمیان شدت کی بارشوں کا امکان ہےجس دوران شہر میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جب کہ 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،آزادکشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

6 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظرضروری اقدامات کرلئے،ڈپٹی کمشنر گوادر

محکمہ موسمیات کےمطابق خضدار،بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، زیارت اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے ،خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے،نارووال اورمنڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے میرپور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ،بنوں ،مالا کنڈ، خیبراورکرم میں بارش کا امکان ہے-

کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

Leave a reply