سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن پابندی

0
24

سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیشِ نظر اب بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن پابندی عائد کردی گئی ہے۔صوبے بھر میں ہفتہ، اتوار بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی، پابندی 10، 11 اپریل ہفتہ، اتوار سے 25 ، 26 اپریل تک ہوگی۔مال بردار گاڑیوں، طبی سامان اور دیگرایمرجنسی کےحوالے سے گاڑِیوں کو استثنیٰ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا جیسی کورونا صورتحال سے سندھ کو بچانے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔لحاظہ اس زمرے میں اب صوبے پنجاب کیطرح سندھ میں بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن پابندی لگا دی گئی ہے۔

Leave a reply