سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس کا پلان تیار

0
22

‏سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے۔

جناح اسپتال میں پہلا سینٹر بنایا جائے گا، سندھ پولیس کے 6 ہزار 389 جوان اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔‏کورونا کے بڑھتے کیسز پر حکومت سندھ نےفیصلہ کیا ہےکہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا، تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 29 اپریل سے بند کردی جائے گی۔‏حکومت کے ایک بروقت فیصلے نے پاکستان کو کرونا وائرس کی بھارتی قسم سے بچا لیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک بھارتی کورونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔

Leave a reply