سندھ میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 340 نئے مریض سامنے آ گئے، ہلاکتوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
کرونا وائرس کے سندھ میں 24 گھنٹوں میں 340 مزید افراد سامنے آئے جس کے بعد سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2008 ہو گئی ہے
سندھ میں کرونا سے ہلاکتیں 45 ہو چکی ہیں،صوبہ بھر میں کل تک 1626 ٹیسٹ کئے گئے ، 340 کیس پوزیٹو آگئے ہیں، سکھر قرنطینہ میں 1388 زائرین کو لایا گیا ۔ 280 زائرین کا ٹیسٹ مثبت آیا
قبل ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کا دورہ کیا، وزیراعلی نے سکھر قرنطینہ سینٹر میں بہتر انتظامات رکھنے پر انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ضرورت مند، مزدور اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے گھروں پر راشن پہنچانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ راشن کی کوالٹی بہتر ہونی چاہیے.
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سکھر شہر کے دورے کے لیے گاڑی خود ڈرائیو کر کے ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے، ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی گاڑی روک کر پولیس موبائلز بھی واپس بھجوا دیں۔ وزیر اعلیٰ نے گاڑی سے اتر کر کہا کہ انھیں کوئی پروٹوکول نہیں چاہیے، مجھے شہر دیکھنے دیں۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سکھر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ، امتیاز شیخ، میئر سکھر اور دیگر رہنما وزیر اعلی کے ہمراہ @BBhuttoZardari @MuradAliShahPPP @SyedNasirHShah pic.twitter.com/ISR3iide1C
— BBZ Force (@bbzforce) April 16, 2020
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرونا وبا سے متعلق بنائے گئے ایس او پی کے تحت خود گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں، اور ان کے ساتھ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر صرف وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ بیٹھے ہیں