سندھ میں امن دشمن متحرک، گھوٹکی،کراچی کے بعد لاڑکانہ میں دھماکہ
سندھ میں امن دشمن متحرک، گھوٹکی،کراچی کے بعد لاڑکانہ میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں امن کے دشمن ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں، گھوٹکی میں دھماکے، کراچی میں کریکر حملے کے بعد لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکہ ہوا ہے
لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،موٹرسائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار ہوئے،لاڑکانہ چانڈکا کالج کے سامنے رینجرز چوکی پر کھڑے ہوئے اہلکاروں پر بم پھینکا گیا
بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید
قبل ازیں کراچی کے علاقےلیاقت آباد دستی بم حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حملے کی جگہ کو کلیئر قرار دے دیا، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پل پر سے دستی بم پھینکا،دستی بم ریاض کالج کے کی دیوار کے قریب گر کرپھٹا دستی بم پھٹنے سے 2رینجرز اہلکاراورشہری شہید ،8افراد زخمی ہوئے،لیاقت آباد میں بم حملے میں رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ،دھماکے کے وقت کالج میں احساس پروگرام کے تحت امداد کا کام جاری تھا،دستی بم حملے کا واقعہ 11بجکر 19منٹ پر پیش آیا،
گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ