سندھ میں بھی کرونا کے وار جاری، ایک دن میں 3 ہلاکتیں، مریض بھی بڑھ گئے

0
18

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کوروناوائرس سےایک اورہلاکت کی تصدیق کردی

صوبےمیں ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی،آج ایک روز میں سندھ میں کرونا سے 3 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے،ابھی ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی،متاثرہ خاتون10دن پہلےسعودی عرب سےآئیں تھیں،

وزارت صحت سندھ کے مطابق سوموار کی صبح بھی دو افراد کی ہلاکت ہوئی دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی.

سندھ میں کرونا کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،مجموعی طورپرکورونامریضوں کی تعداد 566 ہو گئی، حیدرآباد سے 31 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے،

سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی.

کورونا وائرس سے سندھ میں 23 افراد صحتیاب ہو گئے. مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ ان 23 زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انھیں صحتیاب قرار دیدیا گیا ہے

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں

Leave a reply