سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ،لوکل ٹرانسمیشن کے کیس کتنے؟

0
28

سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ،لوکل ٹرانسمیشن کے کیس کتنے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے سندھ میں 47نئے کوروناکیسزکی تصدیق کر دی

سندھ کی صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونے والے تمام نئے کیسزرابطہ کیسزکے طور پرسامنے آئے ہیں،سندھ میں رابطہ کیسز کی تعداد 438تک جا پہنچی ہے،سندھ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 830 ہوگئی،کوروناوائرس کے 751  مریض زیرعلاج ہیں،

نئے کیسزمیں حیدرآباد اوربدین سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،ٹنڈومحمد خان میں کورونا کے5،جامشورومیں 2 کیسزسامنے آئے ہیں ،سندھ میں7ہزار992 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،مزید3اموات کے ساتھ سندھ میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 14ہوگئی ہے.

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

سندھ حکومت کے تحت ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے طریقہ کار جاری کر دیا گیا

سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

راشن کی تقسیم صرف گھر پر ہی کی جاسکے گی،مستحق افراد،یومیہ اجرت سے محروم خاندانوں کو ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں راشن دیاجائےگا ،راشن بیگ میں تین اقسام کی ایک کلو کلو دالیں،دوکلو کوکنگ آئل شامل ہوگا ،دس کلو آٹا ،پانچ کلو چاول،ایک کلو سفید چنا بھی راشن بیگ میں دیاجائے.

قبل ازیں کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کراچی پولیس نے لاک ڈاون کے آغاز سے ابھی تک 482 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 1368 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

Leave a reply