سندھ میں‌ کرونا سے اموات اور مریضوں میں اضافہ،وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ

0
32

سندھ میں‌ کرونا سے اموات اور مریضوں میں اضافہ،وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 5 مریض جاں بحق ہو گئے

سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے 289 نئے کیسز سامنے آگئے،سندھ حکومت نے24گھنٹوں کے دوران2191 افراد کے ٹیسٹ کیے،سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3053 ہوگئی ہے.

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر برائے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کی وڈیو کانفرنس میں وزیراعلیٰ ہائوس سے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت، وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، برگیڈیئرحامد امجد اور کورفائیو کے برگیڈیئر حذیفہ، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر شریک تھے

اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا بیس قومی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منسلک ہوگا، ڈیٹا بیس کے کنیکٹوٹی قومی، صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ہوگی،

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ ابھی تک ہمارے 4955 تبلیغی جماعت کے ٹریس کیے ہیں، ہم نے سب کا ٹیسٹ کیا ہے،کل خیبر پختوں خواہ سے 3 تبلیغی ٹنڈو محمد خان واپس آئے، تینوں کے پاس کورونا وائرس سے کلیئر سرٹیفکیٹ تھے، جب ان کا سندھ میں ٹیسٹ کیا تو تینوں پازیٹو آئے،ایک ایسا مکینزم بنایا جائے کے سرٹیفکیٹ آن لائن اور پرفیکٹ ہو،

Leave a reply