سندھ میں کرونا سے مزید اموات، بلاول کے لاڑکانہ میں کرونا نے "گھر” کر لیا

سندھ میں کرونا سے مزید اموات، بلاول کے لاڑکانہ میں کرونا نے "گھر” کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 37 ہو گئی ہے

سندھ کی صوبائی وزارت صحت کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 3386 ہوگئی ہے،کورونا وائرس سے مزید 15 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 730 ہوگئی،

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کر دیئے گئے، لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں،پولیس نے تمام گلیوں اور مین سڑکیں بھی بند کردیں,مکینون کو گھروں تک محدود کردیا گیا. لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو چکی ہے.

بلاول زرداری کے آبائی حلقے اور پیپلز پارٹی کے گڑھ کہلانے والے لاڑکانہ میں چانڈ کا اسپتال کی زیر نگرانی سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پیرا میڈکس عملے نے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے سول اسپتال کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر طبی عملے کے نمائندگان ضمیر سانگی اور منور منگی و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہم دن اور رات کے اوقات میں ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ گلوز و دیگر سامان فراہم نہ کرکے ہماری زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے، ہم وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے احتیاطی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

قبل ازیں لاڑکانہ میں پراونشل نرسز ایسوسی ایشن ڈویزن لاڑکانہ کی جانب سے دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا گیا جس میں ڈویزنل صدر منصور پنہور، نائب صدر روبینہ شبنم، سیکریٹری جنرل ماجد مہر سمیت مرد و خواتین نرسز نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فیس ماکس، ہیڈ سینیٹائیزر و دیگر سامان فراہم کی جائیں بصورت دیگر ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.