سندھ میں کرونا سے مزید 2 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

0
28

سندھ میں کرونا سے مزید 2 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سےمتعلق وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 247 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کیسز کی کل تعداد 3671 ہوگئی ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2561 ٹیسٹ کئے گئے، آج مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے، کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، 49 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج مزید 42 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 772 ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیرعلاج ہیں ، کورونا کے 1839 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض آئیسولیشن مراکز اور 440 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ،تبلیغی جماعت کے 5102  اراکیں کے ٹیسٹ کیے ہیں، تبلیغی جماعت کے 765 مثبت آئے ہیں اور 4 کا نتیجہ آنا باقی ہے، 6 مختلف فلائٹس سے 849 تاکیں وطن واپس آئے ہیں، تارکیں وطن کے 127 لوگ مثبت آئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے،

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج رمضان شریف کیلئے کاروباری ٹائم کی نئی ایس او پی جاری کر رہے ہیں، رمضان شریف میں روزوں کے سبب ہماری قوت مدافیت کم ہوجاتی ہے، ہمیں رمضان شریف میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی،

نماز جمعہ و تراویح گھروں میں ادا کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

Leave a reply