سندھ میں مزید کتنے ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں؟ صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ

0
18

سندھ میں مزید کتنے ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں؟ صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا.

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صحت اور وائیس چانسلر ڈائو یونیورسٹی شریک ہوئے،اجلاس میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا

چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ 200 نئے ڈاکٹر بھرتی کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا جائے۔ میڈیکل جامعات اور کالجز میں ٹیکنیکل سیٹس بڑہانے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو لکھا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے میڈیکل جامعات کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی،چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے بجٹ میں صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو وینٹیلیٹر مینیجمینٹ کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مختلف اسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ سول اسپتال، سروسز، لیاری، گلستان جوہر اور نیپال اسپتال میں 147 آئی سی یو اور 834 ایچ ڈی یوز بڑھائے جا رہے ہیں۔ اس وقت 400 سے زائد ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن کی سروسز دے رہے ہیں۔ مزید 250 ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ایم او یو ہو گیا ہے۔

سندھ کی صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سےصوبے میں 1382 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس پر مشتمل 452 ریپڈ رسپانس ٹیم کام کر رہی ہیں۔

Leave a reply