سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

0
33

سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد نے ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کروائی جو کہ عید الفطر کے فوراً بعد صوبہ بھر میں کام شروع کردے گی، ابتداءمیں اس فورس کو احساس سینٹرز اور یوٹیلٹی اسٹورز پر تعینات کیا جائے گا۔

ان خیالات کے اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ، اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، اشرف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس فورس کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اس ضمن میں تفصیلات دیتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ اس میں 48416 طلبا، 2275 میڈیکل ورکر ،9251انجینئر، 5931 اساتذہ، 10293 سول سرونٹس، 1877 آرمڈ فورسز کے ملازمین، 3959این جی او ورکر، 591 صحافی، 15822پرائیویٹ بزنس، 1099 وکیل، 21124سوشل ورکر،3788کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک افراد شامل ہیں۔

تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ان میں 31751میٹریکولیشن/ او لیول، 34207 ایف اے/ ایف ایس سی / اے لیولز، 22558 بیچلرز ڈگری ، 11671 ماسٹر ڈگری، 533ایم بی بی ایس، 943 ایم فِل/ایم ایس ، 264 ڈاکٹوریٹ، 98پوسٹ ڈاکٹوریٹ اور 16928 مڈل اسکول اور دیگر شامل ہیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے سے انکار کیا ہے اس لئے وزیر اعظم نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ میں ٹائیگر فورس کو ساتھ لے کر چلوں ۔ اکہ ٹائیگر فورس کے اراکین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کوئی چیز مہنگی تو نہیں بیچی جا رہی جبکہ احساس سینٹر پر رقوم کے حصول کے لئے آنے والے افراد کو بھی ٹائیگر فورس مدد فراہم کرے گی۔

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں وہ لوگ ہیں جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں اور یہ صرف اور صرف خدمت کے جذبے کے تحت آگے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے انکار کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اسے استعمال میں لائیں گے۔ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کو استعمال نہیں کر رہی تو یہ بدقسمتی ہے ۔

صوبہ میں گورنر راج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ فی الحال کوئی ایسی بات نہیں میں بھی بس ٹی وی میں ہی دیکھتا ہوں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین اختلافات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے کی بہتری کے لئے وفاق سے مل کر چلنا پڑے گا، کوئی اعتراض ہوتا ہے تو وزیراعلی سے خود بھی بات کر لیتا ہوں ، صوبائی حکومت کو بھی اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے وزیراعظم کے علم لانا چاہئےے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شروع سے کہہ رہے تھے کہ ہم مکمل لاک ڈاون نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے دوسرے ممالک سے ہم بہتر ہیں ، لیکن ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، عوام کو چاہئے کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج، کوئی سامنے کھڑا ہونے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی وجہ سے مکمل لاک ڈاون کی طرف نہیں جاسکتے ، لاک ڈاﺅن کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو راشن دیا ہے ، لیکن یہ سب کافی نہیں ہے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ، تمام سماجی بھلائی کی تنظیمیں مل کر بھی 100 فی صد افراد تک راشن نہیں پہنچا سکتیں۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو دوبارہ بھی سب بند ہوسکتا ہے ۔

وزیراعظم نے اپنے کتے کے نام پر ٹائیگر فورس بنا لی،مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں خطاب

Leave a reply