fbpx

سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اس صورتحال کے پیش نظر
صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں سمیت تعلیمی بورڈ کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور سفارشات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اس حوالے سے بھی مشاورت کریں گے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا ٹاسک فورس نے تجویز دی ہے کہ اسکولوں کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے از خود فیصلہ کریں کہ کس علاقے، ضلع اور شہر میں اسکولوں کو بند کرنا ہے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.